بھارت میں ایک دن میں 94 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے،
باغی ٹی وی : بھارت میں ایک دن میں 94 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے، چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار 108 ہلاکتیں ہوئیں۔
بھارت میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 78 ہزار 614 ہو گئی۔ دلی، ممبئی، پونے، ناگ پور، اورنگ آباد اور لدھیانہ کے ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
بھارت میں ڈاکٹرز اور طبی سہولیات کی شدید کمی ہے۔ ایک روز پہلے بھی 97 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پورے ملک میں مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے
کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 976 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 24 ہزار 878 ہو گئیں۔