زیادتی کیس پر بھی سیاست ، نارروال کے ارسطو سیاسی بیان بازی پر اتر آئے، فیاض الحسن چوہان

باغی ٹی وی : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال زیادتی واقعہ پر بھی بیان بازی سے باز نہیں آئے، لیگی ترجمانوں نے سی سی پی او لاہور کے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نارروال کے ارسطو سیاسی بیان بازی پر اتر آئے، لیگی قیادت کی جانب سے فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام کا دعویٰ بھی جھوٹ کا پلندہ نکلا، پرویز الٰہی نے لیبارٹری کی داغ بیل ڈالی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بے حسی کا طعنہ دینے والے شاید سانحہ ماڈل ٹاؤن بھول گئے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر کسی لیگی قائد کو ذمہ داری قبول کرنے کی جرات نہیں ہوئی جہاں 80 کے قریب شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، حاملہ خواتین کو انتہائی ظالمانہ طریقے سے گولیاں مار کر مار دیا گیا۔ ن لیگی سابق حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کو ترقی دے دی تھی۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں موٹر وے زیادتی کیس کے معاملے پر حکمرانوں کو مستعفی ہونا چاہیے، سی سی پی او کو بھی تبدیل کیا جائے۔ جیسے عمران خان اناڑی تھے ویسے ہی عثمان بزدار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجرم کوسنگین سےسنگین سزا دینے اور کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اہلیت چاہیے جو ان میں نہیں ہے، ہم نےانتظامی و قانونی طریقے سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا.

ملزموں کی نشاندہی کا سہرا پنجاب فرانزک لیب کے سر جاتا ہے، واقعہ پرحکومت نے کیا کیا۔ انہوں نے میڈیا پر خبریں چلائیں اور ایکشن کرنے کی بجائے مجرم کو بھگا دیا۔ کس کس واقعے کا ذکر کروں، ہر دوسرے دن اندوہناک واقعہ ہوتا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوتی ہے۔کل پنجاب حکومت نے دو مشتبہ افراد کا نام ظاہر کیا تھا جو مبینہ طور پر موٹر وے ریپ کیس کے ذمہ دار ٹھہرائے گئے تھے

موٹروے زیادتی کیس پر حکومت مستعفی ہو، احسن اقبال

Shares: