شمالی وزیرستان : پاک فوج پرحملوں کا ماسٹرمائنڈاحسان اللہ تین ساتھیوں سمیت ماراگیا ؛اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان دارے آئی ایس پی آر نے خبرجاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج شمالی اورجنوبی وزیرستان کے ایک بہت بڑا ماسٹرمائنڈ دہشت گرد مارا گیا ہے

https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1305128479084679170

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی طرف سے کہا گیا ہےکہ آج ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے ،ترجمان کے مطابق پاک فوج پرحملوں میں ملوث دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ عرف احسان سانرے اپنے تین ساتھیوں سمیت آج شمالی اور جنوبی وزیرستان کے انٹر ڈسٹرکٹ حدود کے قریب واقع شکتوکے علاقے میں‌ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مارے گئے ہیں‌

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ احسان اللہ دہشت گردی کی متعدد سرگرمیوں اورابھی حال ہی میں شکتو کے علاقے میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ ناصر (شہید) اور کیپٹن صبیح (شہید) سمیت متعدد فوجیوں اور اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔

Shares: