پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کا 75 فیصد حصہ نوجوانوں پر انحصار کرتا ہے اور پاکستان میں تبدیلی بھی نوجوانوں سے ہی ہے یہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔
باغی ٹی وی : شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پاکستان کی نوجوان نسل کے نام ایک اہم پیغام جاری کیا ہے شنیرا اکرم نے پاکستان کی نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کبھی بھی یہ نہ سوچنا کہ آپ جن سنگین معاشرتی مسائل کے خلاف اپنی آواز سوشل میڈیا پر بُلند کرتے ہو وہ کہیں نہیں سُنی جاتی یا پھرآپ کی آواز ضائع ہو رہی ہے۔
To the youth of Pakistan,
Don’t ever think your voice doesn’t count or it’s wasted on social media. Your power will come from working together in numbers, remember you make up 75% of our country. Change is with you.
You are our future 🇵🇰 #RaiseYourVoicePakistan— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 11, 2020
انہوں نے لکھا کہ اگر آپ ایسا سوچتے ہو تو یہ غلط سوچ ہے کیونکہ آپ کی طاقت اُس وقت کام آئے گی جب آپ تعداد میں مل کر ان مسائل کے خلاف کام کروگے-
وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ ہمارے ملک کا 75 فیصد حصہ نوجوانوں پر انحصار کرتا ہے اور پاکستان میں تبدیلی بھی نوجوانوں سے ہی ہے آپ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ RaiseYourVoicePakistan بھی استعمال کیا –
شنیرا کے اِس ٹوئٹ کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/sherazshaw110/status/1304368595535888385?s=20
https://twitter.com/hamidbelal/status/1304369963508080641?s=20
Yes @iamShaniera we were the power, we are the power and we will remain the power.
No one can beat us if we take any stand.#motorwayincident #motorwayrape #hangrapistspublicly #nomorerape #RemoveCCPOLahore— Muhammad Ameer Hamza (@AmeerHofficial) September 11, 2020
https://twitter.com/azim_niazi/status/1304373264266002432?s=20
You are really great woman at Heart – Here is law & order in some people's hands who back wicked robbers dacoits dishonest people
— Tahir Masood🇵🇰♥️ Smart (@TahirMasood143) September 12, 2020
I'm becoming your fan, mashallah. May Allah keep you & our national Hero safe.
— Asif Ayub (@asifayub) September 11, 2020
اس سے قبل شنیرا نے لاہور میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ حقیقی مرد عورت کی حفاظت کرتا ہے
Real men protect
Real men seek help
Real men are kind
Real men save lives
Real men have empathy
Real me are trustworthy
Real men don’t rape!— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 10, 2020
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ حقیقی مرد مدد کرتے ہیں جان بچاتے ہیں، مہربان ہوتے ہیں، ہمدرد ہوتے ہیں، قابل اعتماد ہوتے ہیں اور حقیقی مرد کسی عورت کی عصمت دری نہیں کرتا-
واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔