پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی نے مداحوں کو بتا دیا کہ آخر انہیں محبت کب ہوگی۔
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی معورف اور خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شئیر کی اور کیپشن میں مداحوں کے لئے ایک شاعرانہ پیغام جاری کیا –
https://www.instagram.com/p/CFFDjznHIZV/?igshid=9hepongkjy41
مایا علی نے اپنے پیغام کو شاعرانہ انداز میں لکھا جس میں داکارہ نے محبت کرنے کے وقت سے متعلق اپنی سوچ بیان کی۔
مایا علی نے لکھا کہ محبت اب نہیں ہو گی، یہ کچھ دن بعد میں ہو گی، گزر جائیں گے جب یہ دن، یہ اُن کی یاد میں ہو گی۔
اداکارہ کے ان اشعار کو انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی جانب سے نہ صرف خوب پسند کیا جارہے بلکہ ان اشعار پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جا رہے ہیں-
ایک مداح نے تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے خواب ہیں جبکہ ایک مداح نے تو انہیں پاکستانی ڈراموں کی کوئین قرار دیا-
مایا علی اکثر و بیشتر اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کے لئے معنی خیز پیغامات شئیر کرتی رہتی ہیں جن کو ان کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے-