پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ پر عروہ حسین کی جانب سے شئیر کی گئیں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید کی 36ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی ایک تصویرشئیر کی جس میں وہ فرحان سعید کی سالگرہ مناتی نظر آرہی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CFHQG45FGBr/
عروہ حسین کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے فرحان سعید کے لیے موسیقی کی تھیم کا ایک خصوصی کیک تیار کروایا جس پر ایک گلوکار ہاتھ میں مائک تھامے گلوکاری کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں فرحان سعید کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اُن مستقبل کے لئے دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا-

عروہ حسین کی جانب سے شئیر کی گئی پوسٹ پر ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دی-

دوسری جانب فرحان سعید نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سالگرہ کی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ ہی سالگرہ کے خصوصی کیک کے لیے اپنی اہلیہ عروہ حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
https://www.instagram.com/p/CFHetb9lddc/
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے لکھا کہ میں اپنے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کا تہہ دل سے شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری سالگرہ کے دن میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور میرے لیے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

فرحان سعید نے لکھا کہ میں جب بھی اپنے مداحوں کے پیغامات پڑھتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جس محبت سے نوازا ہے میں تو شاید اس کے لائق بھی نہیں تھا اور مجھے یہ سب ایک خواب سا محسوس ہوتا ہے۔

گلوکار نے مداحوں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے تمام چاہنے والوں سے بہت محبت کرتا ہوں کہ جو اپنے قیمتی وقت سے تھوڑا وقت مجھے بھی دیتے ہیں۔

آخر میں فرحان سعید نے اپنی اہلیہ عروہ حسین سے اظہار محبت کرتے ہوئے سالگرہ کے خوبصورت کیک کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل گلوکار و اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک یادگار ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال پوچھا تھا انسٹاگرام پر فرحان سعید نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ ماضی کا سُپر ہٹ گانا ’سجنی‘ گنگناتے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو میں اُن کے ہمراہ جل بینڈ کے گلوکار گوہر ممتاز بھی ہیں جو گیٹار بجاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CFCTMttFo4N/
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے فرحان سعید نے مداحوں سے ایک دلچسپ سوال کرتے لکھا تھا کہ آپ سب اندازہ لگائیں کہ اُس وقت میری عُمر کتنی تھی؟

انہوں نے لکھا تھا کہ سجنی کو ایک لمبا عرصہ ہوگیا ہے اور مجھے یہ سب ایک خواب محسوس ہوتا ہے اب مجھ سے انتظار نہیں ہورہا ہے کہ میں اپنے چاہنے والوں کے لیے اسٹیچ پر پرفارمنس دوں اور بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کروں-

فرحان سعید کی جانب سے اُن کی عُمر پوچھنے پر مداحوں نے اپنے اندازے لگاتے ہوئے مختلف جواب دیئے-

عروسہ قریشی کا مداحوں کے لئے معنی خیز پیغام

Shares: