پولیس کے رویے میں تبدیلی ناں آئی :گرفتاری کے دوران شہری کو سر پر لات مارنے کی ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل

0
67

میلبرن :پولیس کے رویے میں تبدیلی ناں آئی :گرفتاری کے دوران شہری کو سر پر لات مارنے کی ویڈیو وائرل، پولیس اہلکار معطل،اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں پولیس اہلکار نے گرفتاری کے دوران شہری کو سر پر لات مار کر شدید زخمی کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر میلبرن میں پیش آیا۔ شہری کو گرفتار کرنے کی ویڈیو اس مقام پر موجود دوسرے شہری نے بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ پولیس اہلکار ایک شہری کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک اہلکار نے شہری کے اوپر کھڑے ہونے کی بھی کوشش کی۔ شہری کے بے قابو ہونے پر پولیس اہلکار نے اس کے سر پر زور دار لات مار دی جس کے باعث شہری نیم بے ہوشی کی حالت میں مبتلا ہوگیا۔

 

 

رپورٹس کے مطابق شہری کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے شہری کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مریض کو دماغی چوٹ لگی ہے، مریض کو انتہائی نگہداشت یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کرنے پر پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔متاثرہ شہری کے اہل خانہ نے واقعے کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ اندرونی تحقیقات کی جاری ہے۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ پولیس نے شہری کو کیوں گرفتار کرنے کی کوشش کی۔

Leave a reply