باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج سے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے
وزیراعلی عثمان بزدار وہاڑی، ملتان اور ڈیرہ غازی خان جائیں گے ،وزیراعلی ان شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا معاینہ کریں گے، وزیراعلی فلاح عامہ کے منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے اور سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ،وزیراعلی پہلے مرحلے میں آج وہاڑی کا دورہ کریں گے،وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں چیف وہپ رکن پنجاب اسمبلی سید عباس علی شاہ کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ جائیں گے
وزیر اعلی عثمان بزدار ٹبہ سلطان پور میں دانش سکول کا بھی دورہ کریں گے،وزیر اعلی عثمان بزدار دانش سکول میں آئی ٹی لیب، لائبریری اور مختلف کلاس رومز کا معائنہ کریں گے،وزیر اعلی عثمان بزدار پارلیمنٹیرین اور ٹکٹ ہولڈرز سے بھی ملاقات کریں گے
وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات افسران کوملاقات میں دیں اہم ہدایات
جنوبی پنجاب صوبے کا خواب منشور میں سمویا تھا آج عملی تعبیر کا آغاز ہو چکا،شاہ محمود قریشی
وزیر اعلی عثمان بزدار تحریک انصاف کے عہدیداران سے بھی ملیں گے،وزیراعلی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے ،وزیر اعلی عثمان بزدارمیلسی سائفن بھی جائیں گے،وزیر اعلی عثمان بزدارمیلسی سائفن کی گنجائش بڑھانے کے لئے ایس ایم بی کینال کی ری ماڈلنگ کا جائزہ لیں گے،وزیر اعلی عثمان بزدار کو سیکرٹری آبپاشی بریفنگ دیں گے۔
بزدار سرکار نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلیے سیکرٹریز تعینات کر دیئے








