مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک شخص کو شہید کردیا

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ایک شخص کو شہید کردیا

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ، بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ میں لائن آف کنٹرول پر ایک شخص کو شہید کردیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج نے منگل کے روز دعوی کیا ہے کہ بارڈر سیکیورٹی فورس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوری سیکٹر میں ایک شخص کو شہید کر دیا۔

بھارتی آرمی کے 12 بریگیڈ نے تھانہ اوری میں اطلاع دی کہ اوڑی کے دالنجھا پوسٹ پر بی ایس ایف کی 70 بٹالین کے سپاہی نے ایک شخص کو گولی مار کر شہید کردیا ۔ذرائع کے مطابق ایل او سی کے قریب ایک درخت کے پیچھے چھپے ہوئے ایک شخص کو تلاشی کے لئے کہا گیا ، لیکن وہ بھاگ گیا جس کے بعد اسے بی ایس ایف کے دستہ نے گولی مار دی۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر پولیس نے ضلع گاندربل میں تین نوجوانوں کو گرفتار کیاہے۔پولیس نے الزام لگایا کہ گرفتار شدہ افراد ارشید احمد خان ، ماجد رسول راتھر اور محمد آصف نجار حزب المجاہدین سے وابستہ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور تین دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔اس تعلق سے گاندربل پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوجیوں نے بارہمولہ ، کپواڑہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، پلوامہ ، شوپیاں ، راجوری اور سنبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھا۔ کارروائیوں کے دوران فوجیوں نے کپواڑہ ، گاندربل اور پلوامہ اضلاع میں بھی نصف درجن سے زیادہ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

حکام نے بارہمولہ کے علاقے سوپور میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے جہاں پر بھی سرچ آپریشن کیاگیا۔ منگل کو بھارتی پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت 233 افراد زیر حراست ہیں۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکم مارچ 2020سے لے کر 31اگست تک 138 عسکریت پسندوں کو شہید کیا گیا اورچھ ماہ کے اس عرصے کے دوران ، جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کے 50 اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جی کشن ریڈی نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر عسکریت پسندی سے متاثر ہے

Leave a reply