ن لیگ نے برطانوی اخبار کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی اخبار کی خبر کے صحافی ڈیوڈ روز کو ’جھوٹا‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اخبار غلط خبروں کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اخبار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا حوالہ دیا تاہم سوال یہاں پر یہ ہے کہ کیا وہ سرکاری ملازم ہیں؟

مریم اورنگزیب نے اخبار کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس نے پاکستان کا نام خراب کیا جس کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرائے کے ترجمان جھوٹی خبروں کو پھیلا رہے ہیں۔

شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان 45 منٹ تک جھوٹ بولتی رہیں جبکہ ’سلیکٹڈ‘ وزیر اعظم کے ساتھ ہر روز کرائے کے ترجمان ملتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے حسد میں وزیراعظم عمران خان ملک دشمنی کررہے ہیں۔ن لیگی ترجمان نے کہا کہ پرانے الزامات پر شہباز شریف جیلوں میں رہ کر آئے ہیں، 600 ارب روپے کی منی لانڈرنگ آج تک ثابت نہیں ہوئی

واضح رہے کہ ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی۔

Shares: