برطانوی اخبار میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے خلاف خبر دینے والے صحافی ڈیوڈروز نے کہا ہے کہ میری خبرکی ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی تردید کی کوئی اہمیت نہیں ہے، میری رپورٹ میں موجودڈی ایف آئی ڈی کی وضاحت ہی دہرائی گئی ہے.
This DFID “rebuttal” of my story about Shahbaz Sharif is nothing of the kind. It merely repeats their statement quoted in the article, and claims the piece contains no evidence about the earthquake fund. Read it. It does. Poor show. More wasted cash! https://t.co/gHiAvF8w0f
— David Rose (@DavidRoseUK) July 14, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ روز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زلزلےسےمتعلق فنڈزکاکوئی ثبوت نہیں ہے، حقیقت چھپانے کی ناکام کوشش پیسوں کا ضیاع ہے، دعویٰ کیاجارہاہےکہ میراشہبازشریف سےمتعلق آرٹیکل پلانٹڈ ہے، میری عمران خان کےساتھ تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکی جارہی ہے،
ڈیوڈ روز نے کہاکہ میری عمران خان کے ساتھ تصویرگزشتہ سال الیکشن سے قبل کی ہے، واضح رہے کہ ڈیپارٹمنٹ فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔