کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی، ٹرمپ نے عجیب بات کہہ دی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنسلوانیا میں اپنے حامیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کورونا وبا خود ہی ختم ہو جائے گی۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین ایک ماہ میں دستیاب ہو سکتی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین سے چار ہفتے میں کورونا ویکسین حاصل ہو جائے گی۔ اس سے پہلے بھی امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ کورونا ویکسین چار سے آٹھ ہفتے میں دستیاب ہو گی۔
خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں2 لاکھ197 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور67 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 9 لاکھ 39 ہزار 674 افراد ہلاک اور 2 کروڑ 97 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد50لاکھ 25 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور82 ہزار 124 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں افراد کی تعداد 43 لاکھ 84ہزار افراد متاثر ہوئے اور سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ 33 ہزار207 اموات ہوئی ہیں۔
کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے سیل