بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کو اپنی فیملی میں نئے ممبر کا بےصبری سے انتظار ہے-
باغی ٹی وی : بالی وڈ کی مقبول اور با صلاحیت اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک حالیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی کی تخلیق کا تجربہ کرنے سے زیادہ حقیقی چیز کوئی نہیں ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFEu4R_J7Oi/
انوشکا نے لکھا کہ جب یہ ہی آپ کے اختیار میں نہیں ہے تو واقعتاً آپ کے اختیار میں کیا ہے؟
انوشکا کی اس پوسٹ پر شوہر ویرات کوہلی نے کمنٹ کرتے ہوئے محبت کا اظہار کیا اور لکھا کہ میری کُل کائنات ایک فریم میں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ پر جہاں مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں کرینہ کپور، جیکولین فرنینڈس ،زرین خان اور شلپا سیٹھی سمیت ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے انوشکا اور ویرات کے ہاں ننھے مہمان کی آمد آئندہ برس جنوری میں متوقع ہے۔
31 سالہ ویرات کوہلی اور 32 سالہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی انوشکا شرما نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر اپنی پوسٹس میں لکھا کہ اور پھر ہم 3 ہونے جارہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CEYZINOpd53/
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے اس خبر کو شیئر کیے جانے پر اُن کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا جبکہ کچھ انٹرنیٹ صارفین نے اپنے تبصروں میں کہا کہ چھوٹا ویرات کوہلی آنے والا ہے ۔