پنجاب کے 4 سے5 وزراء کے قلمدان واپس یا تبدیل ہونے والے ہیں‌، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ

0
56

لاہور :پنجاب کے 4 سے5 وزراء کے قلمدان واپس یا تبدیل ہونے والے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کابینہ میں 4 سے5 وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم نے وزراء پر چیک اینڈ بیلنس کا نیا سسٹم متعارف کروایا جس کے تحت وفاق اور صوبے میں نمبر گیمز کی کچھ مجبوریاں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ میں مزید وزارتوں میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ جلد4 سے5 وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ وزارتوں میں ردوبدل چیک اینڈ بیلنس کے نظام کے تحت کی جائے گی۔

وزیراعظم نے وزراء پر چیک اینڈ بیلنس کا نیا سسٹم متعارف کروایا۔ وزیراعظم چاہتے کہ وفاق اور پنجاب کے وزراء پر نگرانی کا نظام سخت ہونا چاہیے۔ جس کے تحت وفاق اور صوبے میں نمبر گیمز کی کچھ مجبوریاں موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی دراصل الائیڈ پارٹیز فار کرپشن ہے۔اپوزیشن کی اے پی سی ناکام ہوگی، وزیراعظم اور پارٹی پر جب بھی تنقید ہوگی تو بھرپور جواب دوں گا۔

یاد رہے دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے کابینہ کے دو اراکین کے قلمدان تبدیل کر دئیے تھے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال کو صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ جبکہ حسین جہانیاں گردیزی کواس وزارت سے ہٹا کر صوبائی وزیر زراعت تعینات کردیا گیا ہے۔

Leave a reply