پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے پیچھے بھارت،فلسطین پر پاکستان کا اصولی موقف تبدیل نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی پوری وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے،پلواما میں میڈیا پر کریک ڈاؤن کے دوران 2 فوٹو جرنلسٹس پر تشدد کیا گیا، آبادی کا تناسب بدلنے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی کرانے میں ملوث ہے، بھارت پاکستان میں امن خراب کرنے میں ملوث ہے،بھارت کا شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں، بھارتی فوج کا مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے،
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مقبو ضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے ،حقائق سے آگاہی کیلئے بھارت بین الاقوامی مبصرین اور میڈیا کو مقبوضہ وادی جانے کی اجازت دے۔300کشمیریوں کو گزشتہ ایک سال میں شہید کر دیا گیا ،وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پوری شدت سے اٹھائیں گے،
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ تمام افغان دھڑے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گے، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا حامی ہے،پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے بھارت سرگرم ہے،پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کے پیچھے بھارت ہے، بھارتی عزائم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں،فرقہ واریت کے حوالے سے یہی کہوں گا کہ پاکستانی قوم متحد ہے، فرقہ واریت پھیلانےکی کسی بھارتی کوشش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستانی قوم متحد ہے،
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین پر پاکستان کا اصولی موقف تبدیل نہیں ہوا،اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان فلسطینی ریاست کا حامی ہے، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن چاہتا ہے،پاکستان فلسطین کے دو ریاستی حل پر یقین رکھتا ہے، القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہونے کی حمایت کرتے ہیں،
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں اصلاحات وہاں کےعوام کا مطالبہ ہے، گلگت بلتستان سے متعلق اقدام کا سلامتی کونسل قراردادوں پراثرنہیں پڑے گا،








