باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ہیپاٹائٹس خوفناک حد تک پھیلنے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی
قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب کا یہ ایوان صوبے میں ہیپا ٹائٹس خوفناک حد تک پھیلنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے،پنجاب میں اس وقت ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے.پنجاب میں 89فیصد شہری ہیپاٹائٹس سی اور 22فیصد شہری ہیپاٹائٹس بی کا شکار ہیں
سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد
شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟
بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص
ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول
لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے
قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ ہیپاٹائٹس کے سب سے زیادہ مریض بہاولنگر،اوکاڑہ،رحیم یار خان اور جھنگ میں ہیں، پنجاب میں تیزی سے ہیپاٹائٹس کا پھیلاﺅ بڑے خطرے کی علامت ہے، ہیپاٹائٹس کے پھیلاﺅ کومزید روکنے کے لئے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں.