اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اے پی سی میں شرکت کےلیےمریم نوازکیسے پہنچیں گی ،لمحہ بہ لمحہ شیڈول آگیا

0
29

لاہور:اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اے پی سی مریم نوازکیسے پہنچیں گی ،لمحہ بہ لمحہ شیڈول آگیا،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف اے پی سی، مریم نواز کی شرکت کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اورمریم نواز کے لمحہ بہ لمحہ سفراورقیام کا شیڈول سامنے آگیا ہے

ن لیگی ذرائع کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز آج سہہ پہر لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گی، جہاں سے مریم نواز اسلام آباد سے مری جائیں گی، رات مری میں مریم نوازشریف قیام کریں گی

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ مریم نواز کل صبح مری سے اپوزیشن لیڈر کی رائشگاہ منسٹر انکلیو اسلام آباد آئیں گی،نائب صدر مریم نواز وفد کے ہمراہ شہباز شریف کی قیادت میں مقامی ہوٹل روانہ ہوں گی

ن لیگی ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز شریف سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایات کیساتھ اے پی سی میں شریک ہورہی ہیں، ادھر یہ بھی بتایا گیا ہےکہ مسلم لیگ ن کے وفد میں مزید 2 صوبائی صدور کا اضافہ بھی کیا گیا ہے

اے پی سی میں شرکت کرنے کے لیے سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ وفد میں شامل ہوں گے ، اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ ن کا 13 رکنی وفد شرکت کرے گا

Leave a reply