لاہور:شہبازشریف حمزہ شہبازکوملنے جیل پہنچے توبخاراترچکا تھا:شہبازشریف نے بیماربیٹے کی تیمارداری کواے پی سی میں بدل دیا ،اطلاعا ت کے مطابق آج جب پاکستان کے حزب اختلاف رہنما شہبازشریف اپنے بیماربیٹے کوجیل ملنے گئے توانہوں نے تیمارداری کو اے پی سی میں بدل کررکھ دیا

ذرائع کے مطابق جب میاں شہبازشریف جیل پہنچے توکھل کراس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت مخالف نفرت کا بھرپوراظہارکیا ،اس موقع پر میاں شہبازشریف کا کہناہےکہ اے پی سی میں اہم فیصلوں پر مشاورت ہو گئی، حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اپوزیشن اپنی ذمہ داری ادا کرے گی، حمزہ شہبازشریف کی طبعیت ناساز ہے ٹیسٹ کی رپورٹ آنی ہے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازشریف کی طبعیت کے حوالےسے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ان کا بخار اتر گیا ہے لیکن ابھی طبعیت ناساز ہے۔ شہبازشریف کاکہناہےکہ ہمارے دور میں ادویات مفت ملتی تھی جبکہ اب ہوشربا مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

Shares: