مزید دیکھیں

مقبول

فلم سکندر کیلئے سلمان خان نے کتنا معاوضہ لیا؟

ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان اپنی ایکشن...

سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں

قصور گزشتہ دن بلوچستان ٹرین سانحے میں جعفر ایکسپریس...

آف لوڈ کیوں کیا، فیصل جاوید عدالت پہنچ گئے،توہین عدالت درخواست دائر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر...

سائلین سے رشوت،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحقیقات کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز...

شرمین عبید چنائے مارول فلم کی ہدایتکاری کرنے والی پہلی پاکستانی فلمساز بن گئیں

ہا لی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول کومکس‘ نے مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔

باغی ٹی وی : ہا لی وڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول کومکس‘ نے مئی 2018 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ادارہ جلد ہی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کو جلد اسکرین پر لائے گا۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کو ممکنہ طور پر فلموں میں متعارف کرایا جائے گا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اب مذکورہ کردار کو ٹی وی سیریز میں پیش کیا جائے گا۔

مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے مارول کومک نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل بھی کرلیں۔

شوبز ویب سائٹ ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کو ڈزنی پلس پر پیش کیا جائے گا اور اس سیریز کو بنانے کے لیے مارول اسٹوڈیو نے 4 نامور ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔

پہلی مسلم خاتون کی ٹی وی سیریز بنائے جانے کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

فوٹو ہالی وڈ رپورٹر
رپورٹ کے مطابق چاروں ہدایت کار کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی سپر ہیرو ٹی وی سیریز کی ہدایات دیں گے اور ممکنہ طور پر چاروں ہدایت کار الگ الگ قسطوں کی ہدایات دیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ٹی وی سیریز کی شوٹنگ کب شروع ہوگی اور سیریز کو کب تک ریلیز کیا جائے گا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال کے وسط تک ممکنہ طور پر سیریز کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

گوگل فوٹو
ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرنےکے بعد اب مارول اسٹوڈیو کمالہ خان کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ کی تلاش میں ہے اور اسٹوڈیو کی کوشش ہے کہ انہیں کوئی ایسا اداکارہ ملے جن کا تعلق پاکستان سے ہو کیونکہ کمالہ خان کا کردار بھی پاکستانی ںژاد ہے-

ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق مارول ’مارول اسٹوڈیو‘ کے صدر کیون فیج نے یہ بھی کہا ہے کہ کمالہ خان پر ٹی وی سیریز بنائے جانے کے بعد مذکورہ کردار کو فلموں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کومارول کومکس نے پہلی بار 2014 میں ’مس مارول‘ کی کتاب میں متعارف کرایا تھا اسی کتاب میں دوسرے خواتین سپر ہیرو کردار بھی متعارف کرائے گئے تھے۔

گوگل فوٹو

ہالی وڈ سائنس فکشن فلم’دی بیٹ مین‘ کی شوٹنگ 2 ہفتے کی بندش کے بعد بحال ہوگئی

ویب سیریز چڑیلز میں فرانسیسی آرٹسٹ جیسا خاکہ استعمال کرنے پر عاصم عباسی نے معافی مانگ لی

پاکستانی نژاد اداکارکو نازیبا ویڈیو جاری کرنے لے الزام میں کویت کی عدالت نے سزا…