اے پی سی سے نواز شریف اور آصف زرداری کا خطاب

0
44

اے پی سی سے نواز شریف اور آصف زرداری کا خطاب

باغی ٹی وی . اے پی سی سے نواز شریف اور کا خطاب جاری ہے . اس سے پہلے سابق صدر آصف زرداری نے خطاب کیا . اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے جس میں حزب اختلاف کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شریک ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی اے پی سی کی میزبانی کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری، شیری رحمان اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما بھی پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں سے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

شہبازشریف کی قیادت میں ن لیگ کا وفد اے پی سی میں شرکت کیلئے پہنچ گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یوآئی کا وفد بھی اے پی سی میں شرکت کیلئے پہنچ چکا ہے۔ جے یو آئی کے وفد میں عبدالغفور حیدری، اکرم درانی اور کامران مرتضیٰ بھی شامل ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے وفد میں مریم نواز، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی اور امیرمقام بھی شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن کے وفد میں، خواجہ آصف، احسن اقبال اور ایاز صادق، پرویز رشید، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ بھی شامل ہوں گے۔

Leave a reply