سوشل میڈیا پر ترک آرٹسٹ جاوید جیتن گنیراور پاکستانی ماڈل سعدیہ خان کی دوستی کے چرچے

0
55

اسلامی فتوحات پرمبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گُنیر اور پاکستانی اداکار و ماڈل سعدیہ خان کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہونے لگے-

باغی ٹی وی : حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تُرک اداکار جاوید جیتن گُنیر اسلام آباد میں سیر سپاٹے کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں لیکن جاتے جاتے اُنہوں نے اپنے پاکستانی مداحوں کو تجسس میں چھوڑ دیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں جبکہ خوب قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی ہیں-

انسٹاگرام فوٹو
پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد جاوید جیتن گُنیر نے معروف اداکارہ و ماڈل سعدیہ خان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر فالو کرلیا ہے۔

انسٹاگرام فوٹو
دوسری جانب سعدیہ خان نے بھی تُرک اداکار کے ساتھ اپنی دوستی مضبوط کرنے کے لیے اُنہیں انسٹاگرام پر فالو کرلیا ہے۔

جاوید جیتن گُنیر اور سعدیہ خان کے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنے کے بعد یہ خبر بڑی ہی تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور مداح مختلف اندازے لگاتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں-

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عُمر اور ترک اداکارہ اسرا بلگیچ نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کیا تھا۔

پاکستان اور ترک فنکاروں کی جانب سے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کرنا دونوں ممالک کی فنی صنعت کے لیے ایک مثبت عمل سمجھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ جاوید جیتن گُنیر نے گزشتہ دِنوں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جن میں اداکار اسلام آباد کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے گئے تھےجبکہ ان کے مداح انہیں پھول اور تحائف بھی دیتے نظر آئے تھے۔

ارمینہ خان نے ترک اداکارہ اسرا بلجیک سے ملنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

“ارطغرل غازی” کا سپاہی روشان پاکستان پہنچ گیا،مداحوں کا بھرپوراستقبال ،اب ارطغرل…

میں سے جاوید جیتن گُنیر سے ملاقات کیوں کروں؟ وہ میرے رشتہ دار تو نہیں ہیں ارمینہ خان

Leave a reply