باغی ٹی وی : کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بڑی کامیابی
کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی بڑی کامیابی، وائرس سے بچاؤ کی ویکسین ‘کینسینو’ کے کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا، پہلےدو مرحلوں کے ٹرائل چین میں کئے گئے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا، ویکسین کے ٹرائل پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، ویکسین کا ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھی اہم ہے۔
ایگزایکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا ویکسین کا کلینیکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، ویکیسین کا دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل کیا گیا، تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پر ویکسین کا ٹرائل ہوگا، یہ ویکسین چین میں فوج اور پولیس کیلئے منظور ہوچکی ہے۔
واضحرہے کہ ادھر
عالمی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کی تقسیم کا پلان تیار کر لیا
عالمی ادارہ صحت کے کورونا ویکسین پلان میں ساٹھ سے زائد امیر ممالک شامل ہیں۔ پروگرام کے تحت غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی میں مدد کی جائے گی۔
ڈیڑھ سو سے زائد ممالک ڈبلیو ایچ او کی جانب سے تیار کردہ پروگرام کا حصہ ہیں، عالمی ادارہ صحت کی معاونت کرنے والے ممالک میں امریکا اور چین شامل نہیں ہوں گے۔
2021 کے آخر تک دو ارب روپے کی ویکسین تقسیم کی جائے گی۔ مجموعی طور پر 156 ممالک اس پروگرام میں شریک ہیں۔چند روز قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اپریل تک تمام امریکیوں کے لیے کافی مقدارمیں کورونا ویکسین دستیاب ہوگی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہرماہ لاکھوں کورونا ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہو جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ہیلتھ ریگولیٹرز کی منظوری کے بعد24 گھنٹے میں ویکسین کی تقسیم شروع کردی جائے گی