ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، دو جوان شہید

0
36

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ، دو جوان شہید

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے . بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی دیوا سیکٹر میں‌ کی گئی ہے . پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا ہے ، فائرنگ کے تبادلے میں‌ پاک فوج کے دو جوان سپاہی نورالحسن اور سپاہی وسیم شہید ہوگئے ہیں.
اس کے جواب میں‌پاک فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا جس سے دشمن کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا .آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں دشمن کا بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا، رواں سال بھارت کی جانب سے اب تک 2333 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

Leave a reply