مریم نواز کو اپنے ہی گارڈ کا مکا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، مریم نواز کو عدالت پیشی کے وقت اس وقت دقت کا سامنا کرنا پڑا جب ہجوم ان پر امڈ آیا. ایک جیالے نے مریم نواز کی طرف ہاتھ بڑھانا چاہا تو گاڑ نے اس پر مکا دے مارا جو مریم نواز کو لگ گیا. یہ مکا اس قدر شدید تھا کہ مریم نواز کی چیخ‌ بھی نکل گئی.اس وقت مریم کے ساتھ ان کے شوہر کیپٹن صفدر بھی تھے جو ہجوم کو دھکے دے کر پرے ہٹاتے رہے.
https://twitter.com/indyurdu/status/1308699819976908802?s=20
واضح‌رہے کہ مریم نواز آج ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں‌حاضری تھی. ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ کارکنوں نے بارہ کہو میں لیگی رہنما کا استقبال کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا احتساب عدالت کے اسی فیصلے کیخلاف نواز شریف کی اپیل بھی زیر سماعت ہے، نواز شریف کی حاضری کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، پہلے اس معاملے کو دیکھ لیں پھر ایک ساتھ اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

ن لیگی قیادت میں تقسیم کھل کر سامنے آگئی

Shares: