معیشت کی مضبوطی کے لیے قطری سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں کیا اہم اعلان

0
64

معیشت کی مضبوطی کے لیے قطری سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات میں کیا اہم اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن بن فیصل الثانی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے برادر ملک قطر کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، برادر ملک قطر نے ہرمشکل گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے،پاکستان قطر کے ساتھ پارلیمانی روابط اور دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،دونوں ممالک پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں،

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی ترقی، تجارت، توانائی اور معیشت کے استحکام کے لیے قطر کے ساتھ ترجیح بنیادوں پر شراکت داری چاہتا ہے،سی۔پیک منصوبے سے خطے میں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی جس سے روزگارکے نئے مواقع پیدا ہونگے

کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا: فردوس عاشق اعوان

قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

اس موقع پر قطری سفیر کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،قطر پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھے گا،قطری سرمایہ کار پاکستان میں توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، معیشت کی مضبوطی کے لیے قطر پاکستان کے ساتھ اپنا ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا،

Leave a reply