برطانیہ میں پولیس اسٹیشن میں فائرنگ
باغی ٹی وی : برطانیہ میں پولیس اسٹیشن میں فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر ہلاک ہو گیا، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ جنوبی لندن کے کروئڈن پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ میٹرو پولٹین پولیس کا کہنا ہے کہ حوالات میں قید 23 سالہ نوجوان کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے میں کسی اہلکار نے گولی نہیں چلائی۔
حکام کا کہنا ہے یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس افسر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسری جانب گرفتار کئے گئے مشتبہ شخص کو بھی زخمی ہو نے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ملزم پر پولیس افسر کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وبا کے دوران ملکی سطح پر لاک ڈاؤن سے بچنےکیلئے نئے قوانین کا اعلان کر دیا۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ سےخطاب کرتے ہوئے کورونا کیسز میں اضافے اور کورونا بحران میں معمولات زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے نئے قوانین کا اعلان کیا۔ نئے قوانین کا اطلاق 6 ماہ تک رہ سکتا ہے۔
برطانیہ میں کرونا وائرس کے حملے تیز: وزیراعظم کا لاک ڈاؤن سے بچنے کیلیے نئے قوانین کا اعلان