پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون بھارت میں بہا، بھارت جواب دے،فواد چودھری کی ہندو کونسل کے دھرنے میں شرکت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری نے پاکستان ہندو کونسل کے احتجاج میں شاہراہ دستورپر شرکت کی،

اس موقع پر فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ہندو برادری کیساتھ یکجہتی کیلئے یہاں آیا،جودھ پور میں بچو‍ں سمیت 11 معصوم پاکستانیوں کو پرسرار ہلاکت ہوئی،ہندو خاندان پاکستان سے گیا، رشتہ ختم نہیں ہوا،یہ پاکستان کے بچے، پاکستان کی خواتین تھیں،ہندوستان میں جو زیادتی ہوئی اس پر بھارتی حکومت کا سلوک نامناسب ہے

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہندو خاندان کی ایک بیٹی نے کہا پاکستان کیخلاف بیان دینے، کام کرنے پر مجبور کیا گیا،پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون ہندوستان میں بہا، بھارت اس کا جواب دے،ہندوستان میں مودی نے جس طرح فاشسٹ حکومت میں تبدیل کیا پاکستان سمیت تمام ہمسائے اس کا شکار ہیں،چین، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان ، مودی کے ہندوستان کی شیطانیوں سے متاثر ہیں،پاکستان کی ہندو برادری، بھیل برادری کیساتھ کھڑے ہیں

پاکستان ہندو کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رمیش کمار کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف سڑک بند کرنا نہیں، انڈین ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دینا تھا، بھارت ہندو کمیونٹی کو پاکستان کیخلاف جاسوس بنا کر استعمال کرنا چاہتا ہے،جو بھارتی جاسوسی پر آمادہ نہیں ہوتا اسے اس طرح قتل کر دیا جاتا ہے،ہم ہندوستان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستانی اپنے شہریوں کے حقوق کیلئے لڑنا جانتے ہیں

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی ، بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ بھارت کے شہر جودھپور میں پاکستانی ہندوؤں کی ہلاکت پر بھارتی ہٹ دھرمی کے خلاف ہندو برادری اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے۔ بھارت میں واقعہ پیش آنے کے ایک مہینے پانچ دن تک ہمیں متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کے لیے کوئی رسائی نہیں دی گئی۔ کسی بھی ملک میں اگر غیر ملکی کے ساتھ کچھ ہو تو حکومتیں حرکت میں آجاتی ہیں مگر بھارت میں قتل ہونے کے باوجود بھی مودی حکومت نے قاتلوں کی گرفتار کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والوں پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔

ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور کے گاؤں بھادر فقیر کلوئی کے رہائشیوں کے 11 افراد کو بھارت کے شہر جودھپور راجستھان کے گاؤں لوٹا میں RSS اور BJP کے غنڈوں نے پولیس کی سرپرستی می ں19 اگست2020 رات کو تین بجے گھر میں گھس کر زہریلے انجکشن لگاکر قتل کردیا ہے اس طرح کی تفصیل شہداد ہور تھانے میں مقدمہ درج کراتے ھوئے شریمیتی مکھی بھیل نے بتائی ھے مکھی بھیل نے بتایا کہ 2012 میں اسکا والد والدہ اور دیگر گیارہ افراد روزگار کے سلسلے میں بھارت چلے گئے تھے جنھیں گزشتہ روز بھارت کی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس اور بی جے پی کے غنڈوں نے رات تین بجے پولیس کی سرپرستی میں گاؤں میں داخل ھوکر زہریلے انجیکشن لگاکر قتل کردیا ھے اور اب ہمیں اور ہمارے رشتے داروں کو فون پر دہمکیاں دی جارہی ہیں کہ کسی کو کچھ نہیں بتانا ورنہ بھارت میں تمام خاندان کو قتل کردینگے

وقت آ گیا ہے ہمیں بھارت سے حساب لینا ہے، اسلام آباد میں ہندو کونسل کا دھرنا،ڈاکٹر رمیش کمار کا اقوام متحدہ جانے کا اعلان

Comments are closed.