پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے بجلی اور یوٹیلٹی سٹور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مسترد

باغی ٹی وی پاکستان پیپلز پارٹی نے بجلی اور یوٹیلٹی سٹور اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کر دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ اشرافیہ ننائندہ حکومت نے غریب عوام پر ایک اور بجلی ہم گرایا ہےاٹا چینی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے پی ٹی آئی مدد گاروں کو مالی فائدے پہنچائے گئے انہوں نے کہا کہ اب یوٹیلٹی سٹورز کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے کے زریعے حکومتی سرپرستی میں زخیرہ اندوز مزید خوشحال ہونگے

نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بجلی اور یوٹیلٹی سٹورز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے عوام دشمن فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے یوٹیلٹی سٹورز اشیاء مہنگی کرکے غریب دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے نیر بخاری نے کہا کہ لوگوں کیلئے ایک وقت کی روٹی مشکل بنانے والوں نے بچوں کا دودھ مہنگا کرکے بے حسی اور بے رحمی کی بدترین مثال قائم کی ہے

نیربخاری نے کہا کہ لوگ لاپتہ کنٹینر خان کی تلاش میں ہیں جو کہتا تھا مہنگائئ ہو تو حکمران چور ہوتا ہے نیر بخاری نے کہا کہ کہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ حکمران سرکاری سرپرستی میں پی ٹی آئی مالیاتی مددگاروں کی سہولت کاری کے مشن پر ہیں کرپشن اور لوٹ مار کی سونامی میں ڈوبے لالچی حکمران عوام الناس کی زندگیاں اجیرن بنا رہے ہیں غریب مزدور محنت کش ایک وقت کی روٹی سے محروم کیا جا رہا ہے

نیر بخاری نے کہا کہ غربت بے روزگاری بھوک افلاس سے تنگ عوام خود کشیوں پر مجبور کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں دل کینسر کے مریض دوائیاں ناپید ہونے کیوجہ سے پہلے ہی علاج سے محروم ہیں جان بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے سے وزیراعظم کی ملکیت نجی ہسپتال سے لائے گئے مشیر فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے سہولت کار بن رہے ہیں
نیر بخاری نے کہا کہ ادویات تین سو فی صد سے زائد مہنگی کرنے والے عوام کے جانی دشمن ہیں

Shares: