باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 566 نئے مریض سامنے آئے ہیں
پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 451 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی ہے.
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 98 ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 588، بلوچستان میں 14 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635، اسلام آباد میں 16 ہزار 367 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630 مریض سامنے آئے ہیں
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک 33 لاکھ 84 ہزار 186 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی ہے. پنجاب میں 2 ہزار 229، سندھ میں 2 ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں