میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس،عدالت برہم، ایس ایچ او کے وارنٹ جاری

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا ہاﺅسز پر حملے سے متعلق کیس میں عدالت نے گواہوں کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

میڈیا ہاؤسزپرحملے سے متعلق کیس کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی،فاروق ستار،گلفرازخٹک، شاہد پاشا اور دیگر  عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت گواہوں کی عدم حاضری پربرہم ہو گئی اور ایس ایچ اوکلفٹن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری کردیئے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں کوپیش نہیں کرنا تواتنے لوگوں کوکیوں پکڑرکھا ہے، عدالت نے دیگرپولیس افسران کوبھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی

پیپلز پارٹی کے بعد فاروق ستار نے میئر کراچی کے استعفیٰ کا کیا مطالبہ

قبل ازیں اشتعال انگیزتقاریرکے 27 مقدمات کی اے ٹی سی میں سماعت ہوئی،رہنما ایم کیوایم رؤف صدیقی،خواجہ اظہار الحسن پیش نہ ہوئے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت 12 اکتوبرتک ملتوی کردی،

میڈیا ہاوَسز پر حملے کا مقدمہ، مدعی مقدمہ کو عدالت نے طلب کر لیا

Leave a reply