مظفرآباد : صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بريگيڈيئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھرآزاد کشمیر میں‌ہاکی کے فروغ کے لیے وزیراعظم سے ملنے پہنچ گئے،اطلاعات کےمطابق ہاکی کی ترقی کے لیے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بريگيڈيئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر وزيراعظم آزادکشمير راجہ فاروق حیدر خان سےملاقات کےلیے پہنچ گئے

ذرائع کے مطابق اس اہم بات چیت میں آزاد کشمير ميں ہاکی کی جديد بلو ٹرف لگانے کا فيصلہ بھی کیا گیا ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ہاکی فيڈريشن کےصدرکی بريگيڈيئرخالد سجاد کھوکھرکی ہاکی کےفروغ کيلئے تجاویز سے وزیراعظم نے بھرپوراتفاق کیا اوراس پرعمل درآمد کےلیے تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی

بريگيڈيئر خالد سجاد کھوکھر نے اس موقع پر کہا کہ کشميرہاکی کيلئےموزوں علاقہ ہے،سمر کيمپس بھي کشمير ميں لگانا چاہتے ہيں،

بريگيڈيئر خالد سجاد کھوکھرنے اس موقع پر کشمیر کے ٹیلنٹ کو پاکستان کیمپس میں ٹریننگ دینے کا اعلان بھی کیا

Shares: