وزيراعظم آزاد کشمیر نے ہاکی فیڈریشن کو کھیل کی بحالی کی یقین دہانی کرائی
ہاکی کی ترقی کے لیے ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی وزيراعظم آزادکشمير راجہ فاروق حیدر خان سےملاقات ہوئی، جس میں‌آزاد کشمير ميں ہاکی کی جديد بلو ٹرف لگانے کا فيصلہ کیا گیا

ہاکی فيڈريشن کےصدرکی وزيراعظم آزادکشميرسےملاقا ت میں راجہ فاروق اوربریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر ہاکی کےفروغ کيلئے متفق ہوئے . بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ کشميرہاکی کيلئےموزوں علاقہ ہے،

بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ سمر کيمپس بھي کشمير ميں لگانا چاہتے ہيں، انہوں نے کشمیر کے ٹیلنٹ کو پاکستان کیمپس میں ٹریننگ دینے کا اعلان کیا

وزيراعظم آزاد کشمير نے ہاکی فيڈريشن کوبھرپور تعاون کی يقين دہاني کرائی

Shares: