پٹوار خانے کا غیر سرکاری منشی مالک بن بیٹھا

0
277

قصور
سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کا ماہر غیر سرکاری منشی وحید جس نے خود کو پٹواری ظاہر کرکے سرکاری حلقہ پٹوار راجہ جنگ پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے، نے سرکاری ریکارڈ میں ہیر پھیر اور کرپشن کے سارے ریکارڈز توڑ دیئے عوام رل گئی لوگوں کا حکام بالا سے مبینہ بدعنوانی پر کاروائی کا مطالبہ
تفضیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشی وحید جو خود کو سینیئر پٹواری ظاہر کرتا ہے اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کا بے تاج بادشاہ بھی جانا جاتا ہے، نے حلقہ پٹوار راجہ جنگ پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے اور اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے سرعام سائیلین کے کاموں میں مختلف رکاوٹیں ڈال کر بھاری رشوت وصولی شروع کر رکھی ہے جبکہ سرکاری پٹوار خانہ قانونی طور پر حکومت کیطرف سے مقرر کردہ پٹواری کی تحویل میں ہوتا ہے اور کوئی پرائیوٹ فرد ریکارڈ کو استمال نہیں کر سکتا مگر متعلقہ منشی نے اپنے ماتحت مزید پرائیویٹ افراد بھرتی کر رکھے ہیں جو سائلین سے فردیں، انتقالات، گرداریاں اور وراثتی انتقالات کے عیوض مختلف اعتراضات لگا کر عوام کو تنگ کرکے من پسند رشوت وصول کرتے نظر آتے ہیں حکومت کیطرف سے مقرر کردہ پٹواری صرف دستخط کرنے آتا ہے بلکہ پرائیویٹ منشی خود ہر پٹواری کے دستخط کرنے کا بھی ماہر مانا جاتا ہے مذکورہ منشی نے حاصل کردہ رشوت سے قیمتی گاڑیاں اور بے تحاشہ جائیدادیں بنا رکھیں ہیں متاثرہ افراد اور سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، ڈائیریکٹر بورڈ آف ریونیو،ڈی سی قصور، اے ڈی سی آر، اے سی، اور حکام بالا سے مبینہ بدعنوانی پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرکاری ریکارڈ کسی زمہ دار پٹواری کی تحویل میں دیا جائے جس میں کسی غیر سرکاری افراد کی مداخلت نہ ہو اور عوام کو مزید پریشانی نہ ہو

Leave a reply