اوورسیز پاکستانی کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی
باغی ٹی وی : سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سے چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی میاں طارق جاوید کی ملاقات ہوئی جس میں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:.پی آئی اے کو ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا کیلئے فلائیٹ آپریشن بند نہیں کرنا چاہئےسپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک پاکستان کے سفیر ہیں .ہمارا فرض بنتا ہے کہ تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں.
پی آئی اے کو خسارے کا سامنا ہے.
ڈنمارک، ناروے اور بارسلونا میں لاکھوں پاکستانی آباد ہے اگر یہ روٹ بند ہو گیا تو قومی ایئر لائن کو مزید بھاری نقصان ہو گا:
پی آئی اے کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ضرورت ہے.
چیئرمین اوورسیز پاکستان کمیونٹی میاں طارق جاوید نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل خاص کر پی آئی اے کی جانب سے ڈنمارک، ناورے اور بارسلونا کیلئے پروازیں بند کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا۔