چئیرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ کا 3روزہ دورہ مکمل خصوصی طیارے سے کابل روانہ ہو گئے-
باغی ٹی وی : چئیرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے جس میں انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے مذاکرات میں امن عمل پر گفتگو کی تھی-
دوران گفتگو ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امن مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہوگا-
عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ دورہ پاکستان کامقصد دونوں ممالک کے درمیان نئےمذاکراتی دور کاآغاز کرنا ہے میں افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان بہترین تعلقات کا خواہاں ہوں-
عبداللہ عبداللہ نے مزید کہا تھا کہ دونوں ممالک کو ایک ہی وقت میں کورونا،معیشت ،دہشت گردی اورمختلف چیلنجز کاسامنا ہےاب وقت آگیا ہے ہم ساتھ بیٹھ کر نتیجہ خیز مذاکرات سے ترقی کی طرف بڑھیں-
انہوں نے کہا تھا کہ افغان عمل میں پاکستان کےاہم کردار سے کوئی انکارنہیں افغان عوام گزشتہ 19سال سے امن کا خواب دیکھ رہے ہیں قیام امن کےلیے ہمیں دیانت داری سے اقدامات اٹھانے ہوں گے-
عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ اپنےعوام کی امنگوں کےمطابق ہمیں نئےمستقبل کی جانب دیکھناہےاچھے دور کا آغاز ہوا ہے ہمیں موقع ضائع کیے بغیر فائد ہ اٹھانا ہوگا-
عبداللہ عبداللہ نے کہا تھا کہ دعوت دینے اور بہترین میزبانی پر پاکستان کا مشکور ہوں لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی پر پاکستان کےمشکور ہیں
دوسری جانب پاکستانی وزیر خارجہ نے بھی افغان پاکستان میں امن عمل معاہدے کی یقین دہانی کرائی تھی-وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتے ہیں مفاہمتی کونسل کے چیئرمین تمام حقائق سے آگاہ ہیں خطے میں امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے-
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الافغان مذاکرات کا آغازبہت اہم قدم ہے یہ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے لیے بہت اہم ہے-شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان مسئلے کے سیاسی حل کی حمایت کررہی ہے ہم سمجھتے ہیں افغانستان میں امن و استحکام سے خطے میں امن ہوگا-
وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ اسلام آباد اور کابل کو معاملات کے حل کےلیے آگے بڑھنا ہوگا ہم افغان مہاجرین کی عزت و وقار سے واپسی کے خواہاں ہیں بہترین مستقبل کےلیے ہمیں ماضی کی غلطیوں کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہی دونوں ممالک کے عوام کے لیے بہتر ہیں-افغانستان میں امن علاقائی ترقی کےلیےضروری ہے ہمیں امن عمل کونقصان پہنچانے والے عناصرسے خبردار رہنا ہے افغان قیادت کوقیام امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا ہے –
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس بات کااعتراف ہواہےکہ افغان مسئلہ مذاکرات سےحل ہوگا-
واضح رہے کہ چئیرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے تین روزہ دورے پر پاکستان آئے تھے افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ اور وفد کے اعزاز میں وزارتِ خارجہ میں ظہرانہ کے دوران وزارت خارجہ میں غیر رسمی گفتگو کی تھی۔ اس موقعہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ احسان اللہ ٹوانہ بھی اس موقع پر موجودتھےسیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سابقہ سیکریٹریز ،سفراء نے بھی ظہرانے میں شرکت کی تھی-
افغان عمل میں پاکستان کےاہم کردار سے کوئی انکارنہیں ،ہمیں ماضی کی سازشی نظریات سے باہر نکلنا ہوگا چئیرمین مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ
شاہ محمود قریشی کی چیئرمین مفاہمتی کونسل عبداللہ عبداللہ سے مذکرات میں امن عمل پر گفتگو ہوئی