قصور
انتظامیہ کا مضر صحت دودھ کے خلاف ایکشن اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی خصوصی ہدایت پر مضر صحت ،کیمیکلز ،خشک دودھ اور مختلف اجزاء سے تیار کردہ ہزاروں لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق الہ آباد چونیاں روڈ بائی پاس پر ہزاروں لیٹر مضرصحت دودھ تلف کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی خصوصی ہدایت پر ریگولیشن برانچ تحصیل کونسل کے انسپکٹر مظہر اقبال ہمراہ عملہ نے مضر صحت اجزاء اور خشک دودھ،کیمیکل سے دودھ تیار کر کےلاہور اور دیگر شہروں کو سپلائی کرنے والے لوگوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر دودھ تلف کر دیا جس پر شہریوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور مضر صحت دودھ بنانے و بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی صحت متاثر نا ہو

ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف
Shares: