جاپان نے کرونا کی وجہ سے پابندی لگادی

0
89

جاپان نے کرونا کی وجہ سے پابندی لگادی

باغی ٹی وی : کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد جاپان کی حکومت نے جز وقتی ویزہ رکھنے والے سیاحوں کے علاوہ دنیا بھر سےآنےوالے غیر ملکیوں کے لئے داخلے کی پابندیوں میں جمعرات سے نرمی کردی۔حکومت جاپان نے کورونا وائرس کی وجہ سے 159 ممالک کے شہریوں کے جاپان میں داخلے پر اصولی طور پر پابندی عائد کر رکھی کی تھی۔عالمی سطح پر پابندیوں کو کم کیا جارہا ہے لہٰذا درمیانی اور طویل مدتی قیام کے لئے اہل غیر ملکی، مثلاً طبی اور تعلیمی پیشہ ور افراد، طلباء اور کاروباری افراد کو جاپان میں داخلے کی اجازت مل سکے گی،لیکن ان کو صرف اس صورت میں داخل ہونے کی اجازت ہے جب ان کے ضامن، جیسے انہیں ملازمت دینے والی کمپنیاں یا تنظیمیں، جاپان پہنچنے پر دو ہفتوں کے لئے ان کے قرنطینہ میں رہنے کو یقینی بنائیں۔

ادھر پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کمی آر رہی ہے کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 543 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 99 ہزار 479، سندھ میں ایک لاکھ 37 ہزار 106، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 811، بلوچستان میں 15 ہزار 281، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 787، اسلام آباد میں 16 ہزار 611 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 731 مریض سامنے آئے

پاکستان میں اب تک 35 لاکھ 48 ہزار 476 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 239 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 97 ہزار 497 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 490 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی ہے ،پنجاب میں 2 ہزار 235، سندھ میں 2 ہزار 499، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 260، اسلام آباد میں 182، بلوچستان میں 146، گلگت بلتستان میں 88 اور آزاد کشمیر میں 74 اموات ہو چکی ہیں

Leave a reply