لاہور:لاہور: میڈیکل اسٹورمیں‌ڈکیتی ، دن کی روشنی میں نوعمرلڑکوں کی واردات ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ کی نگری میں لوگ ڈاکوں کے رحم وکرم پر، نامی گرامی نہیں بلکہ نوعمرلڑکے دن کی روشنی میں لوٹ کرلے گئے،

 

باغی ٹی وی کے مطابق لاہورکے علاقے داروغہ والا میں 30 ستمبر کودن 2:15 پرتین ڈاکوالحافظ فارمیسی میں داخل ہوئے اورپستول لہراتے ہوئے میڈیکل اسٹورمیں موجود دوافراد کوہینڈزاپ کرنے کا کہا اورساتھ ہی میڈیکل اسٹورکے درازمیں پڑے ہوئے 45 ہزاروپے چھین لیئے

ذرائع کے مطابق ان ڈاکووں نے میڈیکل اسٹورمیں موجود دونوں افراد کے موبائل فونزبھی چھین لیے جن کی مالیت 27 ہزارروپے ہے

 

ذرائع کے مطابق الحافظ میڈیکل اسٹورجوکہ مولوی افضل سٹریٹ آستانہ نقشبدی داروغہ والا میں واقعہ ہے میں ڈاکہ ڈالنے والے یہ تینوں نوعمرلڑکے تھے جوایک ہنڈا 125 پرآئے جس کا نمبرپلیٹ بھی نہیں تھا ،

ذرائع کے مطابق واردات کے بعد یہ تینوں ڈاکوبلاخوف وخطراس موٹرسائیکل پرسوارہوکر راہ فرار اختیارکرگئے

دوسری طرف درخواست گزار کا کہنا ہےکہ پولیس نے رپورٹ تودرج کرلی ہے لیکن اس پرعمل کب کرے گی اس کا ابھی کچھ پتہ نہیں

Shares: