لاہور: حکومت پنجاب نے ن لیگ کوتوڑپھوڑاورشرپسندی نہ کرنے کی شرط پر احتجاج کرنے کی اجازت دے دی

لاہور:لاہور: حکومت پنجاب نے ن لیگ کو احتجاج کرنے کی اجازت دے دی،اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کل احتجاج کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ن لیگ کے کمشنر اور سی سی پی اور لاہور سے اس ضمن میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے وفد کے کمشنر اور سی سی پی لاہور سمیت دیگر متعلقہ حکام سے ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد ن لیگ کو کل احتجاج کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

دوسری طرف ن لیگ کا کہنا ہے کہ کل ن لیگ مال روڈ کے بجائے ریگل چوک کے پیچھے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے چار رکنی وفد کی کمشنر، سی سی پی لاہور، ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی سی لاہور سے مذاکرات ہوئے جس میں مال روڈ لنک ٹیمپل روڈ پر احتجاج کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

مسلم لیگ ن کے چاررکنی وفد کی خواجہ عمران نذیر کئ قیادت میں کمشنر،ڈی سی ،سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشن سے ملاقات کی اس وفد میں کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید ،سید توصیف شاہ اور میاں طارق شامل تھے وفد نے مال روڈ لنک ٹمپل روڈ پر پارٹی احتجاج بارے تفصیلات سے آگاہ گیا

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف پارٹی کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیر کے مطابق پارٹی کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے خلاف کارکنان پرامن احتجاج کریں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ دارکا کہنا ہے کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی صدر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف صوبہ بھر میں احتجاج کا شیڈول طے کیاجارہاہے،مریم نواز 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گی جبکہ لاہور میں بڑے جلسے کیلئے بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ ہم نے ایک فیصلہ کیا ہے ،ہوسکتا ہے حکومت گرفتاریاں کرے ،پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جو فیصلہ کر چکی اس پر عملدرآمد ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن)گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں ،اے پی سی کے فیصلوں پر ہر صورت عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے اس کی معلومات نہیں ،حکومت مریم نواز کو گرفتار کر سکتی ہے ۔

Comments are closed.