قصور
تھانہ صدر پولیس کی گرے ٹریفکنگ کے زریعے ملکی اداروں سمیت سادہ لواح افراد کو لوٹنے والے گروہ کے تین افراد گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ گرفتار کیا ہے جن سے 3600 ربڑ انگوٹھے، 3500 شناختی کارڈ کاپیاں ، 1400 سمز ، سمز ایکٹیویشن مشینیں و دیگر سامان برآمد ہوا ہے مذید گرفتار ملزمان سے 12 موبائل ، لیپ ٹاپ کمپیوٹرز و ایل سی ڈیز بھی برآمد ہوئیں جبکہ گروہ کے ملزمان فنگر سکین پرنٹس ڈیٹا سے جعلی سمز نکالتے اور بعد ازاں سمز مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے دوران تفتیش یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ گرفتار ملزمان احساس پروگرام کی رقوم بھی جعل سازی سے نکلواتے رہے
اویس ملک ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ گرفتار گروہ کے دہشت گردی کے حوالے سے روابط کا پتہ لگایا جا رہا ہے اور ملزمان نوید فیصل وغیرہ کو مزید تفتیش کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا جائیگا

Shares: