باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم بی بی نے میرے 10 سوالوں کا جواب نہیں دیا ،وزیراعظم نےمیری ڈیوٹی لگائی ہےکہ میں مریم بی بی کو30 سوال بھیجوں،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرون ملک بھجوانےکےکابینہ کےفیصلےمیں شامل تھا،عمران خان کا فیصلہ تھا کہ نواز شریف ایکسپوز ہو جائیں گے،مریم بی بی اورن لیگ کیلیے بھی سوالات لایاہوں ،10سوالات کے پہلے جوابات نہیں دیے،آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں "نون”سے”شین "نکلے گی نوازشریف نےلسانیت ،فرقہ پرستی ،دہشتگردی کیخلاف لڑنیوالی فوج کیخلاف اعلان جنگ کیاہے،بی جے پی کا کارکن تو پاک فوج کیخلاف ہو سکتاہے مسلم لیگی خلاف نہیں ہوسکتا،
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مریم کو خاتون کے ناتے بہت سی رعایتیں حاصل ہیں خاتون ہونے کےناتے حاصل رعایتیں مریم اپنے ہاتھوں سے کھونا چاہتی ہیں مریم بتائیں17 ہزارروپےکےملازم سے9ارب کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی،مریم صاحبہ یہ بھی بتائیں چچا پر کیا کیس ہے،مریم صاحبہ والد صاحب شدید بیمار ہیں تو یہ بتائیں وہ آج تک اسپتال کیوں نہیں گئے،مریم نواز ایک سال 10 ماہ خاموش رہیں کیونکہ آپ بارگین کر رہے تھے،اب بیانیے کانہیں ،تیاری کریں ،عدالتوں میں صفائی دینے کا وقت ہے ،سی پیک کیخلاف گٹھ جوڑلندن میں ہورہا ہے جس کے آپ سب سے بڑے محرک ہیں،
شیخ رشید اھمد کا مزید کہنا تھا کہ میں مریم صاحبہ کو فائنل وارنگ دینا چاہتا ہوں میں ایسی خبریں ملک سے نکال سکتا ہوں کہ زمین آسمان کے قلابے مل جائینگے.،میں مریم نواز کو خاتون ہونے کے ناطے عزت دے رہا ہوں مریم نواز نے پ چھلی پریس کانفرنس میں مجھ پر4 حملے کیے ،میں ایسےجواب دونگا کہ مریم نواز کو زلزلہ آجائے گا،