نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،شیخ رشید

0
32

نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتبار نہیں،فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،شیخ رشید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کوکامیابی سے ہمکنار کریں گے

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنشن سے متعلق مثبت اقدامات کررہے ہیں نوازشریف نے پارٹی کی کمان سنبھا ل لیں ،نواز شریف کو بیٹی کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں،نوازشریف کو خواجہ آصف یا دیگر سینئر رہنما نظر نہیں آتے،نوازشریف کی سیاست کامحورصرف اپنی ذات ہے، مریم نوازکو خاتون ہونے کی وجہ سے استثنیٰ حاصل ہے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جونیجوکے پیٹ میں چھرا نوازشریف نے مارا،نون لیگ سے (ش) لیگ نکلے گی،کوئی مسلم لیگی پاک فوج کےخلاف نہیں ہوسکتا،حلفا کہہ رہا ہوں کہ یہ لوگ ڈیل کی کوشش کررہے تھے،نوازشریف تیاری کریں ،آپ کی عدالتوں میں پیشی کا وقت ہے،یہی ایف اے ٹی ایف قوانین میں 34 ترامیم چاہتےتھے،مولانا فضل الرحمان آپ کو انہوں نے بہت استعمال کیا اب آپ ان کو استعمال کریں،نواز شریف نے جنرل راحیل ک خلاف باتیں کی ہیں،نواز شریف حکم دیتے تھے اس کو اتنی اس کو اتنی سزا دو،نواشریف نے راحیل شریف کوخط لکھ کر کہا کہ آپ نے جمہوریت کی بڑی خدمت کی ہے، فوجی جوتوں سے نکل کر آپ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن کے وزیربنے،

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مریم نوازبتائیں ان کےوالد شدید بیمارتھے،اسپتال کیوں نہیں گئے،مریم نواز بتائیں 17 ہزار والے ملازم سے 9 ارب کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی؟ یہ بارگین کررہےتھے، اس میں بہت سارےاور بھی لوگ شامل ہیں،پاک فوج دنیا کی ایک عظیم فوج ہے،مریم نواز میں جرأت ہے تو بتائیں انکے چچا کیخلاف کونسا کیس ہے،22 کروڑعوام کا وزیراعظم یو اے ای کا ملازم تھا،آپ دوسرے ملک سے مودی اور جندال کو فون کرتےتھے،سی پیک کے خلاف سازش ہورہی ہے،گٹھ جوڑ لندن میں ہورہا ہے، ایک سال 10 ماہ تک یہ خاموش رہے،یہ بارگین کررہے تھے، عمران خان نے نوازشریف کی تقریر کو نشر کرنے کی اجازت دیکر غلط کیا،جسٹس سجاد کی عدالت پرحملے کے لیے لاہورسے بسیں بھرکرلائی گئیں،پیٹر گلبرٹ کےذریعےحسین حقانی کے دستخط سے بے نظیر کے خلاف پروپیگنڈا کیا،اب بھی کہتاہوں پیپلزپارٹی استعفے نہیں دےگی، جہاں آرٹی ایس بیٹھ گیا وہاں پی ٹی آئی کے امیدوارہارے،

شیخ رشید اھمد کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف دیانت دار انسان ہیں،نہ بھاگے نہ فرار ہوئے ہیں،4ماہ اہم ہیں،جھاڑو پھر جائے گا،ہم منتظر ہیں، کل کی بجائے آج استعفے دیں، میں یہ بھی یقین سے کہتا ہوں کے سندھ حکومت کے لوگ کبھی استعفے نہیں دیں گے،نوازشریف واپس آئیں گے تو جیل جائیں گے،20 فروری تک یہ کوشش کریں،تب تک امریکامیں الیکشن ہونگے،بلاول سےمیری محبت ہے،پتا ہےوہ استعفانہیں دےگا،حلفیہ کہتاہوں یہ اسلامی دوستوں کے ساتھ بارگین کر رہے تھے،یہ خوفزدہ ہیں کہ مارچ میں عمران خان سینیٹ میں اکثریت حاصل کرلیں گے،میں مریم نواز کو خاتون ہونے کے ناطے عزت دے رہا ہوں مریم نواز نےپچھلی پریس کانفرنس میں مجھ پر4 حملےکیے،میں ایسےجواب دونگا کہ مریم نواز کو زلزلہ آجائےگا،نوازشریف اقتدار سےمحرومی کابدلہ ملک سےنہ لیں

Leave a reply