مسلمانوں کی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلگیچ کے بعد اب ارطغرل میں عبدالرحمن غازی کے کردار تُرک اداکار جلال نے بھی پاکستان کی قومی زبان اُردو سیکھنا شروع کردی ہے۔

باغی ٹی وی : ’ارطغرل غازی‘میں قائی قبیلے کے ایک بہادر اور ایماندار سپاہی عبدالرحمن غازی کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال نے اپنے پاکستانی مداحوں کو ایک خوشخبری سُناتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ڈاکٹر فرقان حمید جلال کو اُردو سیکھنے کے لیے لغت دے رہے ہیں-

انسٹاگرام اسٹوری میں تصویر شیئر کرتے ہوئے جلال نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے اُردو زبان سیکھنے کے لیے ’اُردو-تُرکی‘ لغت لے لی ہے۔

جلال نے کہا کہ انشاءاللہ وہ آج سے اُردو زبان سیکھنا شروع کر رہے ہیں-

اس کے علاوہ جلال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے ملی نغمے کی ایک لائن’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘ بھی لکھا اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے ایموجی والے پاکستانی پرچم کا بھی اضافہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرا بیلگیچ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش تھی جس میں وہ اُردو کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملوں کو سیکھنے اور پھر ان کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ سکھ رہی تھیں۔

اسرا بلجیک نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کر دی

Shares: