پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی :پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی خوبرو اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔
انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جو ’قوت گویائی‘ سے محروم ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو علیزے شاہ نے اپنی پالتو بلّی کے ہمراہ بنائی ہے-
https://www.instagram.com/p/CF4cRwLl1JO/?igshid=6ekxseg7ekoj
واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کوان فالو کر دیا تھا-
نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام کرتے دکھائی دئیے تھے علیزے شاہ نہ صرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں ’عہد وفا‘ میں علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا-