لاہور:پولیس کی خدمات اورقربانیوں اوران کی قدردانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے راجہ ریپسٹارکا خوبصورت ترانہ،اطلاعات کے مطابق مروف گلوکاراوراپنے ترانوں کوملی رنگ دینے والے گلوکارراجہ ریپسٹارنے پولیس کے محکمے سے منسلک افراد کے لیے بڑا ہی خوبصورت ترانہ پیش کیا ہے

راجہ ریپسٹارکہتے ہیں کہ جنہیں ہم اچھی نظرسے نہیں‌دیکھتے وہ ہماری خاطراپنی جانیں‌قربان کررہےہیں اورہمارے رویے ہی عجیب ہیں کہ ہم اس کے باوجود ان کی ان قربانیوں پران کونہ توحوصلہ دیتے ہیں اورنہ ہی ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ نفرت کی نظرسے دیکھتے ہیں

راجہ ریپسٹارکہتے ہیں کہ بڑا ہی عجیب معاملہ ہے کہ پولیس والے وہ بھی توگھربار والے ہوتے ہیں ان کے بھی بیوی بچے والدین بہن بھائی ہوتے ہیں لیکن وہ اس ملک کے شہریوں کی زندگیوں کوپرامن بنانے کے لیے اپنی خوشیاں قربان کردیتے ہیں

 

https://youtu.be/YSZVN8iEbVA

وہ آگے چل کرمزید کہتے ہیں کہ جب ہرکوئی اپنے گھرمیں چھٹی منا رہا ہوتا ہے تووہ چھٹی کے دن بھی فرض کی ادائیگی کے لیے سخت دھوپ اورسخت سردی میں بھی اپنا پسینہ بہارہے ہوتے ہیں‌ لیکن آج تک ہم نے ان کی قدرتک نہ کی

راجہ ریپسٹارکہتے ہیں کہ ہمیں ایسا نہیں کرنا چاہیے جوخوشیوں کے موقع پرہماری خاطراپنے بیوی بچوں کوخوشیاں نہ دے سکیں ہماری خاطروہ ان کووقت نہ دے سکیں ہماری خاطر وہ ان کوآرام نہ دے سکیں اورپھربھی ہم شکوے کریں توپھریہ انصاف کے ساتھ زیادتی ہوگی ہمیں ان کی قدرکرنی چاہیے وہ بھی آخرانسان ہیں

Shares: