گوجرانوالا : لڑکی کو تھپڑ مارنے والا پولیس اہلکار گرفتار ،اطلاعات کے مطابق گوجرانوالہ میں لڑکی کو تھپڑ مارنے والا اے ایس آئی پولیس گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اے ایس آئی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے مطابق لڑکی گھر سے ناراض ہوکر اپنی بہن کے گھر آئی اور واپس گھر جانے سے انکار کرنے پر بہن سے جھگڑا ہوا۔
ایف آئی آر کے مطابق جھگڑے کی اطلاع ملنے پر اے ایس آئی پولیس موقع پر پہنچے اور لڑکی کو تھپڑ مارا۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واقعہ چند روز قبل چندا قلعہ کے قریب پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفیش کی جا رہی ہے۔