خیرپور:بلاول ابو کوبچانے کی جدوجہد میں دوسری طرف خیرپورمیں‌ دوستی نہ کرنے پربااثر افراد نے دوبہنوں پرتشدد کی انتہا کردی،اطلاعات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں دوستی نہ کرنے پر بااثر افراد نے 2 بہنوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق خیرپور کے گاؤں ڈانورو میں بااثر افراد نے دو بہنوں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنادیا، متاثرہ بہنوں نے الزام عائد کیا کہ 2 بااثر افراد نے دوستی نہ کرنے پر تشدد کرکے بازو توڑ دیا۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہیں کررہی، پولیس کے پاس رپورٹ درج کروانے گئے تھے مگر ملزمان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

متاثرہ بہنوں نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے پہلے دوستی رکھنے کو کہا جب انکار کیا تو گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔متاثرہ بہنوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

Shares: