نواز شریف کے اثاثے ضبط کرنے کے لئے عدالت کی اداروں کی اہم ہدایات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس ، نواز شریف اثاثے ضبطگی معاملہ ، احتساب عدالت نے تحریری حکم جاری کر دیا

تحریری حکم میں کہا گیا کہ اشتہاری ملزم نواز شریف کے ریفرنس میں ظاہر شدہ اثاثے ضبط کئے جائیں ،چئیر مین ایس ای سی پی ، ڈپٹی کمشنر لاہور، شیخوہ پورہ ، راولپنڈی ، ایبٹ آباد کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے،ای ٹی او لاہور، اسلام آباد کو گاڑیاں ، نجی بنکوں کو بنک اکاونٹس قرق کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ، بنک اکاونٹس قرق کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پش کی جائے ، احتساب عدالت کی عملدرآمد رپورٹ 13اکتوبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،

نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس قرقی میں شامل ہیں،نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار ، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48ہزار 606 شیئرز قرق ہونگے .حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3لاکھ 43 ہزار ، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی 22 ہزار شئیرز کے مالک ہے ،نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں ،غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہے ،

لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال ،موضع بڈوکسانی میں 299 کنال زرعی اراضی شامل ، رپورٹنواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں ،مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہیں،نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہیں ،نواز شریف 1لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز کے مالک ہیں،

توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرم جرم عائد کی جا چکی ہے,نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، نیب کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر، لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملیں، آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں۔

نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوی میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق صدرآصف زرداری،نوازشریف،یوسف رضا گیلانی کےخلاف بدعنوانی ریفرنس کی منظوری دی گئی تھی

ملزمان پرتوشہ خانہ سےتحائف کی گاڑیاں اونےپونےداموں تقسیم کرنےکاالزام ہے ،توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق نواز شریف اوریوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے،

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

واضح رہے کہ نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے نواز شریف سے جیل میں بھی تحقیقات کی تھییں اور اس کے لئے عدالت سے اجازت لی تھی،.

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نے غیر قانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .نیب نے جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کی تھی

Shares: