مظفرگڑھ، پولیس اور ڈاکوؤں میں تصادم

مظفرگڑھ. پولیس مقابلے میں مسلح ڈاکووں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مظفرگڑھ کے نواح میں تھانہ رنگپور کے موضع امیر پور کنکا میں واقع پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی ملازم حسین ڈاکووں سے مقابلہ کرتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہو گئے۔ ایک ڈاکو جس کی شناخت غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے بھی ہلاک ہو گیا۔ گزشتہ شب امیر پور کنکا میں راھزنی کی واردات میں ملوث ڈاکووں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی ملازم حسین ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جبکہ ایک ڈاکو غلام شبیر بھی زخمی ہو گیا انھیں تشویشناک حالت کے پیش نظر نشتر ہسپتال ملتان فوری طور پر منتقل کیا گیا جہاں اے ایس آئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے اور ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ رنگپور اور مظفرگڑھ سے بھی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر سارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ڈاکووں کی تلاش جاری ہے

Comments are closed.