شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے ملنے والے امریکی ڈالرز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

0
49

شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے ملنے والے امریکی ڈالرز کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں

باغی ٹی وی : سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف فیملی کو بیرون ملک سے ملنے والے امریکی ڈالرز کی تفصیلات منطر عام پر آگئیں.

ان دستاویزات کے مطابق بیرون ملک سے سب سے زیادہ رقم سلمان شہباز کو موصول ہوئی۔ انھیں 127 جعلی ترسیلات کے ذریعے 1044 ملین ٹرانسفر ہوئے۔حمزہ شہباز شریف کو 23 جعلی ترسیلات سے 29 لاکھ 85 ہزار امریکی ڈالر موصول ہوئے جبکہ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو 19 لاکھ 21 ہزار امریکی ڈال منتقل ہوئے۔

میاں شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو بیرون ملک سے 7 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر منتقل ہوئے۔ جبکہ دوسری بیٹی جویریہ علی کو 7 جعلی ترسیلات سے 2 لاکھ 83 ہزار امریکی ڈالرز موصول ہوئے۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق دستاویزات کے مطابق بیرون ملک شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی کمپنی ہارون یوسف جی ٹی کے ذریعے رقوم آتی رہیں۔ شہباز شریف خاندان کو سب سے زیادہ 33 جعلی ترسیلات دبئی کی الزورونی ایکسچینج کے ذریعے موصول ہوئیں.
ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مطلوب قرار دیتے ہوئے ان کا اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ انھیں وارننگ دی گئی ہے کہ اگر وہ تیس روز میں پیش نہ ہوئے تو انھیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔

برطانیہ سے بات ہو رہی نواز شریف کو لانابہت ضروری ہے، شہزاد اکبر


تفصیل کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم کو اشتہاری قرار دینے کے لیے 3 گواہوں کی شہادتیں قلمبند کی گئیں۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہادتیں ریکارڈ ہو چکی ہیں، سابق وزیراعظم جان بوجھ کر مفرور اور عدالت کو مطلوب ہیں، ان کا اخبارات میں اشتہار دیا جائے۔

Leave a reply